Popular posts from this blog
فیس بک نے جفی کو 400 ملین ڈالر میں خرید لیا
فیس نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے مقبول جف شیئرنگ پلیٹ فارم جفی (Giphy) کو خرید لیا ہے۔ فیس بک نے جفی کو 400 ملین ڈالر میں خریدا ہے۔ فیس بک ارادہ ہے کہ جفی کو اپنی مصنوعات ، جیسے انسٹا گرام اور فیس بک، میں بہتر طریقے سے مربوط کرے۔ جفی بہت سے پہلے سے ہی فیس بک کی مصنوعات ، جن میں فیس بک، میسنجر، وٹس ایپ اور انسٹا گرام شامل ہیں، سے مربوط ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ جفی کا 50 فیصد ٹریفک فیس بک کی مصنوعات سے آتا ہے۔ جفی اب انسٹا گرام کی ٹیم کا حصہ ہوگا ۔ کمپنی اب سٹوریز اور پرائیویٹ میسجز میں جفس کی شمولیت کو آسان بنانے پر کام کرے گی۔جہاں تک جفی کے اپنے صارفین کا تعلق ہے تو ان کے لیے فی الحال کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔ جفی کے پلیٹ فارم میں ابھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ https://giphy.com/
ضلع منڈی بہاؤالدین پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔
ضلع منڈی بہاؤالدین پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر منڈی بہاوالدین ہے۔ مشہور شہروں میں منڈی بہاوالدین اور پھالیہ شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 11,60,552 تھا۔ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 2673 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 204 میٹر (669.29 فٹ) ہے۔ اسے انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔ تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین ، پنجاب ، پاکستان کی تین تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ [1] اس تحصیل کا صدر مقام پھالیہ ہے۔ اس میں 21 یونین کونسلیں ہیں۔ تحصیل منڈی بہاؤالدین ضلع منڈی بہاؤالدین ، پنجاب ، پاکستان کی تین تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ [1] اس تحصیل کا صدر مقام منڈی بہاؤالدین ہے۔ اس میں 27 یونین کونسلیں ہیں۔ تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین ، پنجاب ، پاکستان کی تین تحصیلوں میں سے...
Comments
Post a Comment
Thanks For visiting