خاوند سے ملنے تھانہ جانے والی خاتون کے ساتھ ایس ایچ او نے ایسا کام کردیا کہ کسی کا بھی سر شرم سے جھک جائے

خاوند سے ملنے تھانہ جانے والی خاتون کے ساتھ ایس ایچ او نے ایسا کام کردیا کہ کسی کا بھی سر شرم سے جھک جائے

ایس ایچ او سٹی نے تھانے میں خاتون سے بد سلوکی کی ہے جس پر خاتون نے انصاف کی دہائی دیتے ہوئے خود سوزی کی دھمکی دے دی۔

ایس ایچ او پر الزام لگانے والی خاتون مدیحہ کا کہنا ہے کہ وہ کمسن بیٹے کے ساتھ حوالات میں بند اپنے خاوند سے ملنے تھانہ گئی ۔ اس کا  خاونداکمل 2 روز سے بغیر مقدمے کے  تھانہ سٹی کی حوالات میں بند ہے۔
خاتون کے مطابق اس نے ایس ایچ او سے خاوند کو چھوڑنے یا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ڈی پی او نارووال سے شکایت کا کہا جس پر  ایس ایچ او  تھانہ سٹی صلاح الدین  آگ بگولہ ہو گیا، اور  تھپڑ مارا اور غلیظ گالیاں دیں ۔" ایس ایچ او نے اہلکاروں کو حکم دیا کہ مجھے تھانے سے نکلنے نہ دیا جائے،  مجھے اور میرے بیٹے کو زبردستی تھانے میں بٹھائے رکھا، مجھ پر مقدمہ کی دھمکیاں دیتے رہے، میرے خاوند اکمل شیخ کی منت سماجت پر ہمیں چھوڑا گیا۔"
خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگھوٹھے لگوا کر رہا کیا،  وزیر اعلی پنجاب میرے ساتھ تشدد بد سلوکی اور گالم گلوچ کا نوٹس لیں، انصاف نہ ملا تو بچوں کے ساتھ خود کشی کر لوں گی۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی  صلاح ا لدین نے الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خاتون کے خاوند پر چوری کا مقدمہ درج ہے اور اس سے مال مسروقہ برآمد ہوا ہے،  خاتون نے تھانے میں شور و غل کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ خاتون سے بد سلوکی اور تشدد نہیں کیا ، الزامات بے بنیاد ہیں۔

Comments