آج ہر نوع کی ایپلی کیشنز بن چکی ہیں جنہیں لوگ اپنے سمارٹ فونز پر انسٹال کرتے اور ان سے استفادہ کرتے ہیں

 آج ہر نوع کی ایپلی کیشنز بن چکی ہیں جنہیں لوگ اپنے سمارٹ فونز پر انسٹال کرتے اور ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ بیوٹی سے متعلق بھی سینکڑوں ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنی تصاویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔ اب آئی ٹی ماہرین نے ایسی 38بیوٹی ایپلی کیشنز کے متعلق خطرناک انکشاف کر دیا ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کو نصیحت کی ہے کہ انہیں فوراً اپنے فونز سے نکال دیں۔ دی مرر کے مطابق آئی ٹی فرم وائٹ اوپس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز لوگوں کے سمارٹ فونز پر اشتہارات کی بھرمار کر دیتی ہیں جس سے نہ صرف ان کا فون بہت سست ہو جاتا ہے بلکہ ڈیٹا کا بھی نقصان ہوتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نیکو اگنیس کا کہنا تھا کہ ”یہ ایپلی کیشنز فراڈ ہیں جو بیک گراﺅنڈ میں بھی اشتہار چلاتی ہیں اور لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ سیلفی ایپس ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنی تصاویر پر فلٹر لگاکر انہیں خوبصورت بناتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز تین طرح کے فراڈ کرتی ہیں۔ پہلا ’آﺅٹ آف کنٹیکسٹ اشتہارات‘ دوسرا ’آﺅٹ آف کنٹیکسٹ نیوی گیشن‘ اور تیسرا ’ریموول آف ایپ آئیکن‘، جس کی وجہ سے صارفین کے لیے ان ایپلی کیشنز کو ’اَن انسٹال‘ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔یہ ایپلی کیشنز درج ذیل ہیں:
yoroko camera
solu camera
lite beauty camera
Beauty collage lite
Beauty & filters camera
Photo collage & beauty camera
Beauty camera selfie filter
Gaty beauty camera
Pand selfie beauty camera
Catoon photo editor & selfie beauty camera
benbu selfie beauty camera
Pinut selfie beauty camera & photo editor
Mood photo editor & selife beauty camera
Rose photo editor & selfie beauty camera
selfie beauty camera & photo edito
ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل نے خوش قسمتی سے یہ ایپلی کیشنز اپنے ایپ سٹور سے ہٹا دی ہیں لیکن اگر کسی نے پہلے سے انہیں اپنے فون میں انسٹال کر رکھا ہے تو اسے فوری طور پر ان ایپس کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔

Comments