چٹاخ پٹاخ 😂😂😂

بیرون ملک ایک ٹرین میں ایک پاکستانی اور ایک ہندوستانی ساتھ ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور اِن کے سامنے دو لڑکیاں بیٹھی ہوئی تھیں_
ایک خوبصورت اور ایک عام سی_
اچانک ٹرین ایک سرنگ میں داخل ہوگئی اور گُھپ اندھیرا چھا گیا پھر چٹاخ کی ایک زنّاٹے دار اواز گونجی_
جب دوبارہ روشنی ہوئی تو ہندو اپنا سرخ گال لئے نشانِ حیرت بنا ہوا تھا اور چاروں کچھ یوں سوچ رہے تھے_



عام لڑکی

ضرور اِس نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس خوبصورت لڑکی کو چھیڑا ہوگا اور اُس نے تھپڑ جڑ دیا ہوگا_

خوبصورت لڑکی

اِس کمینے نے اندھیرے میں مجھے چھیڑنے کی کوشش کی ہوگی مگر غلطی ہوگئی اور عام لڑکی سے تھپڑ کھالیا‌_

ہندو

پنگا سالے پاکستانی نے لیا ہوگا لیکن اندھیرے میں چماٹ مجھے پڑ گئی_

پاکستانی

یااللہ _ اِک سُرنگ ہور آوے تا کے  ایدا میں  دُوجا پاسا وی لال کراں-

😁😝😂😜😎

Comments