نتہائی اہم اعلان / وارننگ ( لازمی پڑھیں پلیز)

میں حبیب بینک لمیٹڈ کا اکاؤنٹ ہولڈر ہوں اور ان کے ATM کے ساتھ ساتھ ان کی موبائل ایپلیکیشن کے زریعے ٹرانزیکشنز بھی کرتا ہوں....
3 روز قبل مجھے مجھے حبیب بینک کے رجسٹرڈ نمبر 4250 سے میسیج آیا کہ آپ کی درخواست کہ آپ کو اپنا نمبر بھول گیا ہے... پراسیس کر دی گئی ہے...
چند لمحے بعد ہی مجھے حبیب بینک لمیٹڈ کی ہیلپ لائن 0021111111425 سے کال موصول ہوئی اور بولنے والے نے اپنا تعارف حبیب بینک لمیٹڈ کے آفیسر کی حیثیت سے کروایا اور بتایا کہ ہم نے آپ کا ATM کارڈ عارضی طور پر پر بلاک کر دیا ہے جب تک ہم آپ کے کوائف کی تصدیق نہیں کر لیتے... اس لئے آپ کو کال کی گئی ہے کہ آپ اپنے particulars اور پاس ورڈ بتائیں....
میں چونکہ اسی بنک کا لاء آفیسر بھی رہا ہوں اور بنکس کی حدود و قیود جانتا ہوں... اس لئے میں نے اس متعلقہ آفیسر سے کہا کہ بنکنگ پالیسی کے مطابق آپ مجھ سے میرا پاسورڈ نہیں پوچھ سکتے.... اس پر اس نے مجھے میرا شناختی کارڈ نمبر بتایا اور کہا کہ اب تو آپ کو یقین آگیا ہے کی ہم بنک سے ہی بول رہے ہیں اور یہ حبیبِ بنک کی رجسٹرڈ ہیلپ لائن ہے اس سے کوئی دوسرا آپ کو کال نہیں کر سکتا.... اس پر اس نے میرا کارڈ پرماننٹ بلاک کرنے کی دھمکی دی... جس پر میں نے کہا کہ کر دو اور میں دیکھتا ہوں کہ تم بنک میں کیسے رہتے ہو....
اس کے فوراً بعد میں نے حبیب بنک کی اسی ہیلپ لائن نمبر 021111111425  پر اپنے PTCL نمبر سے فون کیا اور اپنے اکاؤنٹ نمبر کے ریفیرینس سے بات کی اور اپنے کارڈ کا سٹیٹس معلوم کیا تو انھوں نے اسے OK بتایا تو میں نے انہیں یہ ساری کہانی سنائی کہ کیسے آپ کی ہیلپ لائن کے ذریعے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی گئی.....یہاں یہ بتاتا چلوں کہ حبیب بینک کی اصلی ہیلپ لائن پر آنے والی ہر کال ریکارڈ ہوتی ہے اور اسے کسی بھی وقت عدالت میں بطور ثبوت پیش کروایا جا سکتا ہے... میں نے انہیں کہا کہ اب تو میں آپ کے علم میں لے آیا ہوں کہ آپ کی ہیلپ لائن کے زریعے آپ کے کسٹمرز کو لوٹا جا رہا ہے... آپ شکایت درج کر کے فوری کارروائی کریں اور مزید لوگوں کو لٹنے سے بچائیں جس پر انھوں نے ڈھیلے ڈھالے انداز اچھا کہا اور فون بند کر دیا.....
چونکہ یہ کوئی معمولی نوعیت کا واقعہ نہیں تھا اس لئیے میں نے صدر حبیب بینک لمیٹڈ... برانچ منیجر... چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور نامعلوم افراد جنہوں نے فراڈ کی کوشش کی تھی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ثبوتوں کے ساتھ درخواست برائے اندراج پرچہ FIA ملتان جمع کروا دی ہے... جہاں سے مجھے پتہ چلا کہ اس طریقہ واردات سے کافی لوگ لٹ چکے ہیں....

 آپ دوستوں کو اگر اس قسم کی بنک سے کال آئے تو محتاط رہیں اور ہرگز ہرگز اپنی خفیہ معلومات نہ دیں...
اللہ تبارک و تعالیٰ ان فراڈیوں کو ہدایت دے...

برائے مہربانی اسے شیئر کی آپشن استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دوستوں تک پہنچا کر انہی زبردست مالی نقصان ہونے سے بچائیں... بہت شکریہ

Comments