حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس او پیز کے چیدہ چیدہ نقاط

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس او پیز کے چیدہ چیدہ نقاط 

حکومتی ایس او پیز کا اطلاق تمام کاروباری اداروں ، ریٹیل و ھول سیل شاپس ، شورومز ، کسٹمر سروسز ، بزنس مالکان ، ملازمین ، اسٹاف ، بزنس سے منسلک تمام لوگوں اور گاھکوں پر ھوگا۔ 
 صوبائی حکومتوں کی طرف سے طے شدہ وقت کے مطابق کاروبار شروع اور بند ھوگا۔ 
حکومتی ایس و پیز پر عملدارامد کروانے کی زمہ داری کاروبار کے مالک کی ھوگی، کاروبار کا مالک ان ایس و پیز پر عملدارامد کے لئے تمام تر طریقہ کار متعین کرےگا۔ 
کاروبار ی ادارے میں اپنی ، اپنے ملازمین ، ماتحت ورکرز کے نام ، پتہ  ، ایڈریس ، شناختی کارڈنمبر ، موبائل نمبر سمیت دیگر تمام تفصیلات  آویزاں کرنا ھونگے مزید تمام اسٹاف کو کام کرنے والی جگہ پر مناسب فاصلے پر بٹھا کر کام کرنے کا اھتمام کرنا ھوگا بصورت دیگر کاروائی ھوگی۔ 
تمام اسٹاف ممبر ز کو کرونا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے متعلق مکمل بریف کیا جائے گا۔ 
اردو ، انگریزی یا وہ زبان جو علاقے کے لوگ سمجھتے ھوں ، کرونا بارے ھدایات درج کرکے ورک پلیس پر پوسٹر لگائے جائیں گے۔ 
اسٹاف ورکرز کو فیس ماسک اور ڈسپوزایبل دستانے مہیا کئے جائیں گے۔ 
ماسک کے بغیر کوئی گاھک دکان میں داخل نہ ھوسکے گا۔ 
ھینڈ سینیٹائزر وافر مقدار میں مہیا کیا جائے گا اور تمام اسٹاف ورکرز کے لئے بار بار ھاتھ دھونے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔  
ھاتھ ملانے اور گلے ملنے کی حونصلہ شکنی کی جائے گی۔ 
بخار ، خشک کھانسی ،والے افراد کا داخلہ ممنوع ھوگا نیز عمر رسیدہ افراد کو دکان میں داخلے کی حونصلہ شکنی اور  آن  لائن خریداری کی حونصلہ افزائی کی جائے گی   
ورکرز میں نزلہ زکام، بیماری  کی شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی کو فوری مطلع کیا جائے گا۔  
اگر ورک پلیس پر کرونا وائرس کی نشاندہی ھوتی ھے تو تب تک کام بند رکھا جائے گا جب تک ہیلتھ اتھارٹی کلیئرنس نہ دے گی۔ 
ورکرز میں بیماری پھیلنے کی صورت میں مالک علاج معالجے کے تمام تر اخراجات ادا کرنے کا پابند ھوگا۔ 
ہیلتھ اتھارٹی گاھے بگاھے ورکرز کے ٹیسٹ کرے گی ، اخراجات کی ادائیگی بزمہ  مالک ھوگی۔ 
مالک روزانہ کئ بنیاد پر اپنے تمام ورکرز کی ہیلتھ لاگ بک تیار کروائے گا۔  
دکانوں اور بزنس سینٹرز پر گاھکوں کے لئے داخلی اور خارجی راستوں کا نشان لگا کر واضح کیا جائے گا تاکہ لوگ آپس میں نہ ٹکرائیں۔  
دکان کے فرشوں پر مناسب فاصلے ( تین فٹ) سے نشان لگا کر گاھکوں کے کھڑا کرنے کی جگہ بنائی جائے گی۔ 
تنگ گلیوں میں موجود دکانوں میں آنے اور جانے کے لئے علیحدہ راستوں کا تعین اور نشاندہی کی جائے گی ۔ 
دکان میں جہاں جہاں ہاتھ لگے گا اس کی متواتر صفائی کی جائے گی ،صفر اعشاریہ پانچ فیصد کا کلورین سلو شن استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے علیحدہ اسٹاف مہیا کیا جائے گا۔ 
مناسب اور سو فیصد تازہ ھوا کا استعمال ، ائیر کنڈیشنر کے استعما ل سے حتی الامکان گریز کیا جائے گا۔
والسلام

Comments

Popular posts from this blog

چٹاخ پٹاخ 😂😂😂