بتدائی حالات: علامہ خادم حسین رضوی صاحب 🌹ضلع اٹک🌹 کے ایک گاوں نگا کلاں میں ایک زمیندار گھرانے میں 22نومبر 1966 کو پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام لعل خان ہے آپ کا ایک بھائی جسکا نام امیر حسین ہے اور چار بہنیں ہیں آپ کے والد کا انتقال 2008 میں ہوا اور والدہ کا 2010میں انتقال ہوا تعلیمی سفر: آپ نے سکول میں صرف چار جماعتیں پڑھیں تھیں اور آٹھ سال کی عمر میں ضلع جہلم کی طرف طلب علم دین کیلئے رخت سفر باندھا اور مدرسہ جامع غوثیہ اشاعت العلوم میں قاری غلام یسین صاحب سے حفظ قرآن شروع کیا آپ نے چار سال کے عرصے میں حفظ قرآن مکمل کیا اس وقت آپ کی عمر 12 سال تھی پھر آپ نے ضلع گجرات کے کے قصبے دینہ میں 2 سال قرات کورس کیا 14 سال کی عمر میں لاہور تعلیم کیلئے آئے 1988 کو آپ نے دورہ حدیث شریف مکمل فرمایا آپ عربی کے ساتھ ساتھ فارسی پر بھی عبور رکھتے تھے آپ نے پہلی ملازمت 1993 میں محکمہ اوقاف پنجاب میں کی اور داتا دربار کے قریب پیر مکی مسجد میں خطبہ دیا کرتے تھے پھر ختم نبوت اور ناموس رسالت تحریک چلانے کی...